مشینری گروپ کی درآمدات پر9.898ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ
اسلام آباد (اے پی پی)مشینری گروپ کی درآمدات میں 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 9.898ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 9.214 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مئی 2026 میں مشینری گروپ کی درآمدات پر948ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جواپریل کے 1.083ارب ڈالرکے مقابلے میں 13فیصدکم ہے ۔