ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے میر نادر نبیل گبول کے اعزاز میں ظہرانہ

 ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے میر نادر نبیل گبول کے اعزاز میں ظہرانہ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (سدرن زون)نے حکومتِ سندھ کے ترجمان میر نادر نبیل گبول کے اعزاز میں ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر دانش امان نے معزز مہمان کو سیکٹر 7/A، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بنیادی ڈھانچے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

 انہوں نے چمڑے کی صنعت کو گزشتہ پانچ دہائیوں سے درپیش شدید پانی کے بحران پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور اس مسئلے کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں