سمیڈا ،پہلی بار14شہروں میں ایم ایس ایم ایز کی ترقی پر مباحثوں کا انعقاد

سمیڈا ،پہلی بار14شہروں میں ایم ایس ایم ایز کی ترقی پر مباحثوں کا انعقاد

لاہور(اے پی پی)اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا ) کی تاریخ میں پہلی بار مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے عالمی دن کے موقع پر بیک وقت ملک کے 14 بڑے تجارتی شہروں میں ایم ایس ایم ایز کیلئے حکومت کے معاونتی پروگراموں پر آگاہی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جن میں سمیڈا کے بورڈ ممبران عثمان خان، آسیہ سائل ، اسرار خان کاکڑ، پروفیسر ظہور، عثمان سیف اﷲ، عفت ملک اور مشہود خان نے ایس ایم ایز کے لیے فراہم کئے گئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق ان تشستوں میں شریک مائیکرو ، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی بڑی تعداد کو بتا یا گیا کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پرپہلی بار پاکستان میں مائیکرو سطح کے کاروباروں کو بھی ان تمام سہولتوں کا اہل قرار دے دیا گیا ہے جو قبل ازیں ایس ایم ای پالیسی کے تحت صرف سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کو حاصل تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں