ٹڈاپ کے زیر اہتمام اسٹارٹ اپ اور ایکسپورٹ ڈاکیومنٹیشن پر آگاہی سیمینار
کوئٹہ (آئی این پی )ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)کے زیر اہتمام کوئٹہ چیمبر میں بزنس اسٹارٹ اپ اینڈ اِنیشل ڈاکیومنٹیشن اِن ایکسپورٹ پرسپیکٹوز کے موضوع پر ایک جامع آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا
جس میں خواتین کاروباری شخصیات، نوجوان کاروباری افراد، اسٹارٹ اپس، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز ٹڈاپ کے ریجنل آفس کوئٹہ کے ڈائریکٹر نور علی اچکزئی کے استقبالیہ کلمات سے ہوا ۔