مرکنٹائل ایکسچینج میں 42ارب روپے کے سودے
سب سے زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا، مالیت24ارب رہی ،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری مالیت 42.313 ارب روپے رہی جبکہ 109,751 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ سرگرمی گولڈ (24.316 ارب روپے )میں ریکارڈ کی گئیجس کے بعد این ایس ڈی کیو 100 (7.538 ارب روپے )، سی او ٹی ایس (4.321 ارب روپے)، سلور (1.334 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (1.168 ارب روپے )، پلاٹینم (897.486 ملین روپے )، کاپر (821.966 ملین روپے)، ڈی جے (641.011 ملین روپے)، کروڈ آئل (352.829 ملین روپے )، برینٹ (302.511 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (174.831 ملین روپے )، سویابین (112.285 ملین روپے )، گندم (98.622 ملین روپے)اور نیچرل گیس (86.831 ملین روپے)شامل ہیں۔