سڑکوں کی عدم بحالی پر کراچی چیمبرکااظہار تشویش

سڑکوں کی عدم بحالی پر کراچی چیمبرکااظہار تشویش

وزیراعلیٰ کو خط ارسال، فوری بحالی وذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ

کراچی (بزنس رپورٹر)کراچی چیمبر نے سوئی سدرن کی جانب سے گیس پائپ لائن منصوبوں کی تکمیل کے باوجود شہر بھر میں کھودی گئی سڑکوں کی بروقت بحالی نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو ایک تفصیلی خط ارسال کیا جس میں متاثرہ سڑکوں کی فوری تعمیرِ نو، ذمہ داروں کے تعین اور متعلقہ اداروں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔کراچی چیمبر کے صدر ریحان حنیف کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران شہر کے متعدد تجارتی، صنعتی اور رہائشی علاقوں میں گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے سڑکیں کھودی گئیں، تاہم منصوبوں کی تکمیل کے باوجود بیشتر مقامات پر سڑکوں کو دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیاجس کے باعث شہریوں،  صنعتکاروں، تاجروں اور کاروباری اداروں کو روزانہ شدید مشکلات اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ خط میں سوال اٹھایا گیا کہ ایس ایس جی سی کو شہر بھر میں روڈ کٹنگ کی اجازت کن شرائط و ضوابط کے تحت دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں