کپاس،پاکستان اور چین تعاون مزید مضبوط بنانے پرمتفق

 کپاس،پاکستان اور چین تعاون مزید مضبوط بنانے پرمتفق

جدید طریقوں پر ناکافی عملدرآمد پیداوار میں کمی کی بنیادی وجہ ، عادل منور

لاہور(آئی این پی)پاکستان اور چین کے درمیان کپاس کی تحقیق، بیجوں کی مشترکہ تیاری اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبرکے سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔پی سی جے سی سی آئی کے کمرشل ایمبیسیڈر عادل منور نے کہا کہ پاکستان آج بھی دنیا کے اہم کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ ملک کے پاس بہترین جینیاتی وسائل، وسیع کاشت کا رقبہ، تجربہ کار کاشتکار اور دنیا کی بڑی ٹیکسٹائل صنعت موجود ہے جو بڑی حد تک مقامی کپاس پر انحصار کرتی ہے۔عادل منور نے کہا کہ ان تمام قدرتی صلاحیتوں کے باوجود گزشتہ سیزن میں پاکستان میں صرف 56 لاکھ گانٹھ کپاس پیدا ہوئی جو تقریباً گزشتہ تین دہائیوں کی کم ترین پیداوار ہے، پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں کمی کی بنیادی وجہ زرعی صلاحیت کی کمی نہیں بلکہ فصل کے غیر موثر انتظام اور جدید سائنسی طریقوں پر ناکافی عملدرآمد ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں