اسلام آباد پولیس کو بی وائی ڈی کی جدید گاڑیاں مل گئیں

اسلام آباد پولیس کو بی وائی ڈی کی جدید گاڑیاں مل گئیں

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)پاکستان میں بی وائی ڈی کی آفیشل شراکت دار کمپنی میگا موٹر کمپنی نے اسلام آباد کیپٹل پولیس اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کو مزیدبی وائی ڈی الیکٹرک گاڑیوں کا بیڑا فراہم کر دیا ہے۔

 یہ اقدام پولیس کے فلیٹ کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے ۔ اس توسیع سے وفاقی دارالحکومت کے پائیدار ترقی کے اہداف کو مزید تقویت ملے گی اور اسلام آباد پاکستان کے سرکاری شعبے میں الیکٹرک موبلٹی کے فروغ میں ایک نمایاں مثال کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھے گا۔اس موقع پر چین سے بی وائی ڈی کی اعلیٰ قیادت جن میں لیو شویلیانگ،کیتسو ژانگ ،لی جیان اور دانش خالق شامل تھے جنہوں نے گاڑیوں کی حوالگی کی۔ تقریب میں اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران ہارون جویا اور کائنات اظہر خان بھی شریک ہوئیں۔اس موقع پر ہارون جویا نے کہا کہ ہم وزیرِاعظم کے گرین موبلٹی وژن کی حمایت کے لیے اس سفر کا آغاز کر چکے ہیں ، ہمارا یقین ہے کہبی وائی ڈیاس مقصد کے حصول کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں