مرکنٹائل ایکسچینج میں 47ارب روپے کے سودے
زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا،مالیت 29ارب روپے رہی ،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی اور زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 134,055 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جبکہ کل کاروباری حجم 47.447 ارب روپے رہا۔سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (29.866 ارب روپے )میں ہوا جس کے بعد این ایس ڈی کیو100 (4.894 ارب روپے )،کاٹس(4.612 ارب روپے )، سلور (1.794 ارب روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (1.523 ارب روپے )، ایس اینڈ پی500 (1.480 ارب روپے )، کروڈ آئل (746.424 ملین روپے )، پلاٹینم (638.256 ملین روپے )، DJ (498.158 ملین روپے )، برینٹ (454.460 ملین روپے )، کاپر (409.253 ملین روپے )، کاٹن (225.841 ملین روپے )، نیچرل گیس (193.940 ملین روپے )، کارن (36.459 ملین روپے )، پلیڈیم (34.290 ملین روپے )، ایلومینم (30.549 ملین روپے ) اور گندم (8.649 ملین روپے )میں ریکارڈ کیا گیا۔