یورومنی نے بینک اسلامی کو پاکستان کا بہترین اسلامی ڈیجیٹل بینک قرار دے دیا

یورومنی نے بینک اسلامی کو پاکستان کا بہترین اسلامی ڈیجیٹل بینک قرار دے دیا

کراچی(بزنس ڈیسک) یورومنی نے بینک اسلامی کو پاکستان کا بہترین اسلامی ڈیجیٹل بینک قرار دیا ہے ۔ یہ اعزاز بینک اسلامی کی جدت، ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی اور ملک بھر میں شریعہ کے اُصولوں کے مطابق بینکاری خدمات تک رسائی کو مزید وسعت دینے کے لیے جاری اقدامات کا اعتراف ہے۔

یہ اعزاز اس بات کی علامت ہے کہ بینک اسلامی کو یورومنی کی جانب سے مسلسل دوسرے سال پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ اس سے قبل بینک کو پاکستان کا بہترین اسلامی بینک قرار دیا گیا تھا۔بینک نے اپنے اندرونی آپریشنز، ورک فلو اور مواصلاتی نظام کے ایک بڑے حصے کو بھی مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈیجیٹل بنا دیا جس سے کارکردگی اور استعداد میں مزید بہتری آئی۔ بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا، نے کہا کہ ہماری ڈیجیٹل تبدیلی مکمل طور پر اپنے صارفین سے کیے گئے اُس وعدے کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے کہ اسلامی بینکاری کو زیادہ سے زیادہ آسان اور قابلِ رسائی بنایا جائے ۔ ہم اپنی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مالیاتی شمولیت کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ سمجھتے ہیں، تاکہ عالمی معیار کی شریعہ کے اُصولوں کے مطابق بینکاری خدمات ہر فرد کی دسترس میں ہوں۔بینک اسلامی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران ایچ شیخ نے کہاکہ ملک میں اسلامی بینکاری کے علمبردار ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری صرف کاروباری ترقی تک محدود نہیں، بلکہ یہ یقینی بنانا بھی ہے کہ ہماری خدمات ہر فرد تک پہنچیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں