پی ٹی سی ایل فلیش فائبر صارفین کی تعداد 9لاکھ سے متجاوز

پی ٹی سی ایل فلیش فائبر صارفین کی تعداد 9لاکھ سے متجاوز

یہ سنگ میل صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے ، ندیم خان

 کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)کی معروف فائبر ٹو دی ہوم سروس، فلیش فائبرکے صارفین کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔ یہ کامیابی صارفین کی پی ٹی سی ایل کی تیز رفتار براڈ بینڈ سروسز پر مسلسل بڑھتے اعتماد کی عکاس ہے ۔پی ٹی سی ایل فلیش فائبر گھریلو صارفین، کاروباری اداروں، گیمرز، سوشل میڈیا تخلیق کاروں، طلبہ اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کیلئے تیز رفتار، مستحکم اور بلا تعطل انٹرنیٹ پر انحصار کرنے والے تمام پیشہ ور افراد کیلئے براڈ بینڈ کی اولین ترجیح بن چکا ہے ۔انٹرنیٹ ٹیسٹنگ اور نیٹ ورک انٹیلی جنس کے معتبر عالمی ادارے ، اوکلانے پی ٹی سی ایل کو دو ممتاز اعزازات سے نوازا ہے جن میں پاکستان کا بہترین فکسڈ نیٹ ورک اور بہترین آئی ایس پی گیمنگ تجربہ شامل ہیں۔صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ٹی سی ایل محمد ندیم خان نے کہا کہ یہ سنگ میل پی ٹی سی ایل فلیش فائبر پر لاکھوں صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں