فری لانسرز نے 1.76ارب ڈالر کما کرتاریخ رقم کردی
فری لانسنگ کمیونٹی اقتصادی ترقی کی اہم محرک بن گئی ، چیئرمین پیفلا ابراہیم امین
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پیفلا)کے چیئرمین ابراہیم امین نے پاکستانی فری لانسرز نوجوانوں کو مبارکباد دی کہ انہوں نے حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی محنت لگن اور کاوشوں سے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمایا ۔ ابراہیم امین نے اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 26-2025 کے دوران فری لانسر نے ملک کیلئے 1.76 ارب ڈالر کا ریکارڈزرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2024-25 میں 984 ملین ڈالر تھا ،اس طرح صرف ایک سال میں آمدن میں 78 فیصد اضافہ کیا ۔ ابراہیم امین نے کہا کہ فری لانسرز قیمتی زرمبادلہ کمانے کے ساتھ ٹیکسوں کی ادائیگی کے ذریعے معیشت میں نمایاں کردار ادا کرہے ہیں، فری لانسنگ کمیونٹی اقتصادی ترقی کی ایک اہم محرک بن گئی جس کی برآمدی آمدن نے کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ پیفلا کے صدر اور سی ای او ڈاکٹر عمران بٹاڈا نے کہا کہ فری لانسنگ ملک سے بیروزگاری اور غربت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتی زرمبادلہ آمدنی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہورہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments