تصدیق انفارمیشن کو اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کی اجازت
کیپٹل مارکیٹ میں 219ملین شیئرز پیش کیے جائینگے ،ایس ای سی پی
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے مالی سال 2026-27 کے پہلے ابتدائی عوامی شیئرز کے اجرا کی منظوری دیتے ہوئے تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کواسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کی اجازت دے دی ہے ۔ کمیشن کے مطابق کمپنی کو پراسپیکٹس کے اجرا، اشاعت اورتقسیم کی باضابطہ منظوری بھی دے دی گئی ہے جس کے بعد آئی پی او کے عمل کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ایس ای سی پی کے مطابق تصدیق انفارمیشن سروسز اسٹیٹ بینک سے لائسنس یافتہ کریڈٹ بیورو ہے جو اپنے رکن مالیاتی اداروں کو صارفین کی کریڈٹ ہسٹری اور کریڈٹ ڈیٹا فراہم کرتی ہے ۔کمپنی کی خدمات بینکوں، مالیاتی اداروں اور دیگر قرض فراہم کرنے والے اداروں کو قرضوں کی منظوری، رسک مینجمنٹ اور کریڈٹ اسیسمنٹ میں معاونت فراہم کرتی ہیں۔کمیشن کے اعلامیے کے مطابق کمپنی کی جانب سے کیپٹل مارکیٹ میں مجموعی طور پر 219 ملین شیئرز عوام کو پیش کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments