انشورنس شعبے میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ، شعیب جاوید

انشورنس شعبے میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ، شعیب جاوید

عوامی آگاہی اور نوجوانوں کی شمولیت سے شعبہ تیزی سے ترقی کر سکتا ہے ، خطاب

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شعیب جاوید حسن نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ لائف اور جنرل انشورنس سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں تاکہ انشورنس سیکٹر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے عوام کو بہتر اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں، پاکستان میں اس شعبے کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پہلی انٹرنیشنل انشورنس کانفرنس میں شعیب جاوید حسن نے کہا کہ پاکستان میں انشورنس کا پھیلاؤ صرف 0.9 فیصد ہے جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے ، یہی فرق اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ انشورنس شعبے میں ترقی کے بے شمار امکانات موجود ہیں، تاہم اس کیلئے سب سے بڑا چیلنج عوام میں انشورنس کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ ا پاکستان میں ایکچوریل سائنس سے وابستہ ماہرین کی عالمی سطح پر بہت زیادہ طلب ہے اور یہ شعبہ نوجوانوں کیلئے روشن مستقبل فراہم کر سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...