زندگی اوراین سیو کا اشتراک، فری لانسرز کیلئے ترسیلاتِ زر کا انقلابی تجربہ

زندگی اوراین سیو کا اشتراک، فری لانسرز کیلئے ترسیلاتِ زر کا انقلابی تجربہ

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)پاکستان میں جے ایس بینک کے زیرِ انتظام کام کرنے والے ادارے زندگی نے برطانیہ میں قائم این سیو کے ساتھ شراکت قائم کی ہے تاکہ پاکستان میں فری لانسرز اور عام افراد کیلئے بین الاقوامی ترسیلاتِ زر کو زیادہ تیز، آسان اور کم لاگت بنایا جا سکے ۔

 یہ شراکت پاکستان کو عالمی مالی نظام سے جوڑ کر سرحدوں سے آزاد بینکاری کا تجربہ فراہم کرنے کیلئے زندگی کے مشن میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے ۔ یہ شراکت اسٹیٹ بینک کی جانب سے عام افراد اور فری لانسرز کیلئے بیرونِ ملک سے رقوم کی وصولی کو فروغ دینے کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔ زندگی کے چیف آفیسر نعمان اظہر کا کہنا تھا کہ زندگی میں ہم سمجھتے ہیں کہ مالی شمولیت کا مطلب صرف بینکاری تک رسائی نہیں بلکہ یہ لوگوں کو عالمی سطح پر ترقی کرنے ، کمانے اور مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے بارے میں ہے ۔این سیو کے شریک بانی عامر بروڈی نے کہا کہ زندگی کے ساتھ ہماری شراکت پاکستان کے فری لانسرز کے لیے یہی سہولت لاتی ہے ،دنیا میں کہیں سے بھی ادائیگی حاصل کریں، اسے ڈالرز میں بالکل مفت وصول کریں اور اپنی محنت کی پوری قدر کو محفوظ رکھیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...