چاندی33،سونا1800روپے سستا،ڈالر کی قدرکم
تولہ سونا4لاکھ 32ہزار 36،دس گرام 3لاکھ 70ہزار 401کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،ادھرڈالر کی قدر میں کمی کارجحان برقراررہا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 4096 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 33 روپے کی کمی سے 6370 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.90 پر بند ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments