ریلوے لائن کی کھدائی کے دوران قدیم رومی سکّہ دریافت

ریلوے لائن کی کھدائی کے دوران قدیم رومی سکّہ دریافت

لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ کے مشرقی علاقے میں نئی ایسٹ ویسٹ ریلوے لائن کی کھدائی کے دوران ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے 287 عیسوی کا ایک نایاب رومی سکہ دریافت کیا ہے ، جس پر رومی حکمران شہنشاہ کاراؤسیئس کا نام درج ہے۔

یہ کھدائیاں بیڈفورڈشائر اور کیمبرج شائر میں مجوزہ ریلوے منصوبے کے تحت جاری ہیں، جہاں ماہرین تقریباً ایک ہزار آزمائشی خندقوں میں زمین کے نیچے موجود تاریخی آثار کا ریکارڈ مرتب کرنے اور ان کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ دریافت ہونے والا سکہ تقریباً 1740 سال پرانا ہے ۔ کاراؤسیئس رومی سلطنت کے بحری بیڑے کلاسیس برٹانیکا کا کمانڈر تھا۔ اس پر سمندری قزاقوں سے قبضے میں لیے گئے خزانے میں خوردبرد کا الزام لگا، جس کے بعد شہنشاہ میکسیمیان نے اسے سزائے موت دینے کا حکم دیا۔تاہم، کاراؤسیئس برطانیہ فرار ہو گیا اور وہاں اپنی ایک آزاد ریاست قائم کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...