غذائی اشیا کی برآمدات میں 29.49فیصد کمی

 غذائی اشیا کی برآمدات  میں 29.49فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی)مالی سال 2026 کے دوران غذائی اشیا کی برآمدات 29.49 فیصد کی کمی کے ساتھ 5.017 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

 ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران ملک سے 5.017 ارب ڈالر مالیت کی غذائی اشیا برآمد کی گئیں جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ برآمدات 7.116 ارب ڈالر رہی تھیں۔ جولائی تا جون 2025-26 کے دوران فوڈ گروپ کی برآمدات میں  29.49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...