مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری حجم 42.818 ارب رہا
107,594لاٹس کی ٹریڈنگ، زیادہ کاروبار گولڈ میں ہوا،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 107,594 لاٹس کی ٹریڈنگ ہوئی جبکہ کل کاروباری حجم 42.818 ارب روپے رہا۔ سب سے زیادہ کاروبار گولڈ (27.005 ارب روپے) میں ہوا، جس کے بعد این ایس ڈی کیو 100 (5.335 ارب روپے )، کاٹس (3.938 ارب روپے )، سلور (1.421 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (1.045 ارب روپے )،ڈی جے (816.987 ملین )، کروڈ آئل (750.065 ملین )، پلاٹینم (669.182 ملین روپے )، برینٹ (557.267 ملین روپے)، جاپان ایکوٹی 225 (405.118 ملین روپے )، کاپر (267.888 ملین روپے )، کاٹن (215.945 ملین روپے )، گندم (171.741 ملین روپے )، نیچرل گیس (67.817 ملین روپے )، سویا بین (51.353 ملین روپے )اورکارن (50.967 ملین روپے ) میں ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments