وزیر قانون نے جدید سافٹ ڈرنکس پروڈکشن لائن کا افتتاح کردیا
راولپنڈی(سٹی ڈیسک)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں مشروبات تیار کرنے والی معروف کمپنی مری بروری کے مینوفیکچرنگ یونٹ میں جدید کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس پروڈکشن لائن کا افتتاح کیا ۔۔۔
۔ اس موقع پر مری بریوری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسفن یار بھنڈارا نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا اور انہیں نئے منصوبے اور اس کی پیداواری صلاحیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اسفن یار بھنڈارا نے بتایا کہ جدید، مکمل خودکار پروڈکشن لائن خصوصی طور پر چین سے درآمد کی گئی ہے جس سے کمپنی کے کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس کی پیداواری استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا جبکہ عالمی معیار کے مطابق مصنوعات کی تیاری بھی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے پلانٹ سے باقاعدہ پیداوار کا آغاز ہو چکا ہے اور اس منصوبے کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جدید کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس پروڈکشن لائن کی تنصیب پاکستان کے صنعتی شعبے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملکی صنعت کو جدید خطوط پر استوار نہیں کیا جائے گا، معیشت میں حقیقی بہتری ممکن نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments