قوانین کی خلاف ورزی، 4 ارب 73 کروڑ روپے جرمانے

قوانین کی خلاف ورزی، 4 ارب 73 کروڑ روپے جرمانے

فروری تا جون 531 التوا شدہ انفورسمنٹ کیسز کا فیصلہ کیا ،ایس ای سی پی

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ملک میں کارپوریٹ گورننس، سرمایہ کاروں کے تحفظ اور ریگولیٹری نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے انفورسمنٹ اقدامات تیز کرتے ہوئے کمپنیز ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر فروری سے جون 2026 کے دوران 4 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق اس عرصے میں مجموعی طور پر 531 التوا شدہ انفورسمنٹ کیسز کا فیصلہ کیا گیا جن میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔ایس ای سی پی کے مطابق سب سے زیادہ جرمانے پرائیویٹ اور غیر لسٹڈ کمپنیوں پر عائد کیے گئے جہاں مختلف قانونی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 4 ارب 70کروڑ روپے سے زائد کی سزائیں دی گئیں ،ان کارروائیوں کا مقصد کمپنیوں کو قانونی تقاضوں کا پابند بنانا اور کاروباری نظم و نسق میں شفافیت کو فروغ دینا ہے ۔کمیشن نے بتایا کہ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔ 99 کیسز میں مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...