ماموں نے تلخ کلامی پر بیٹے اور ساتھیوں کی مددسے بھانجاقتل کردیا

 ماموں نے تلخ کلامی پر بیٹے اور  ساتھیوں کی مددسے بھانجاقتل کردیا

کالاشاہ کاکو،شیخوپورہ (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)کالا خطائی روڈ کے علاقہ بڑتھ میں ماموں نے اپنے بیٹوں اخشام، ایاز اور ساتھیوں کی مدد سے اپنے بھانجے کومعمولی تلخ کلامی پر قتل کردیا۔

بڑتھ کی رہائشی کاروباری 35 سالہ شاہد اپنے گھر موجود تھا کہ اسکے ماموں شاہ زیب ودیگر نے باہر بلاکر اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا،شاہد کو ہسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔فیروزوالا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر تفتیش شروع کر دی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...