پاکستان تیسری بار سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فاتح

پاکستان تیسری بار سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فاتح

پاکستان تیسری بار سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فاتح فائنل میں بنگلا دیش کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی، وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیتے ہوئے تیسری بار کاوا سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔اسلام آباد میں ہونے والے کاوا سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کی ٹیم نے ازبکستان کو شکست دی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ کاوا چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان لیاقت جمنازیم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے 25-20،25-16 اور25-20 سے مقابلہ اپنے نام کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیمپئن شپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پاکستان والی بال ٹیم کو مبارکباد دی۔وزیراعظم نے کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...