برآمدی پالیسی کا مرکز عالمی مسابقت ہونا چاہیے ،شیخ تحسین
نئی منڈیاں نہیں، عالمی معیار اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ ناگزیر،صدرفباٹی
کراچی(بزنس رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ تحسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئندہ تجارتی اور برآمدی پالیسی کا محور صرف برآمدات میں اضافہ نہیں بلکہ عالمی مسابقت ہونا چاہیے کیونکہ موجودہ عالمی معاشی ماحول میں مستقل کامیابی صرف ان ممالک کو حاصل ہو رہی ہے جو معیار، ٹیکنالوجی، جدت، پائیداری اور ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں شیخ تحسین نے کہا کہ پاکستان کو روایتی برآمدی حکمت عملی سے آگے بڑھتے ہوئے ایسی پالیسی اختیار کرنا ہوگی جو ملکی صنعت کو عالمی معیار کے مطابق ڈھال سکے ۔انہوں نے کہا کہ صرف نئی منڈیاں تلاش کرنا کافی نہیں، بلکہ پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق، اختراع اور بروقت ترسیل کے تقاضوں پر پورا اترنا ہوگا تاکہ عالمی منڈی میں پاکستان کی موجودگی مستحکم اور دیرپا بن سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments