شوبز میں خوبصورتی کیلئے مخصوص معیار بنا دیا گیا ہے :کبری خان
کراچی (آئی این پی)اداکارہ کبری خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے اور شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کے لیے ایک مخصوص معیار بنا دیا گیا ہے۔
جس میں ہر خاتون فٹ نہیں بیٹھ سکتی اور وہ خود بھی اس معیار پر پوری نہیں اترتیں۔اداکارہ نے انٹرویو میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کے لیے گورا رنگ، بہت کم وزن، لمبا قد اور لمبے بال جیسے پیمانے مقرر کر دئیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سی خواتین خود کو ناکافی سمجھنے لگتی ہیں۔کبری خان نے کہا کہ وہ بھی اس مرحلے سے گزری ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments