جب تک مداح چاہیں گے سپائیڈر مین بنتا رہوں گا:ٹام ہالینڈ
لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک سپائیڈر مین کا کردار ادا کرتے رہنا چاہتے ہیں جب تک ان کے مداح اور سٹوڈیوز انہیں اس کردار میں دیکھنا چاہیں گے ۔
لاس اینجلس میں فلم کے پریمیئر کے موقع پر اداکار نے دس سال کے اس طویل سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مارول اور سونی کی ٹیم ایک خاندان کی طرح ہے ۔ ہم دس سالوں سے یہ فلمیں بنا رہے ہیں اور بہت اچھے دوست ہیں۔ ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments