سبزیوں کی برآمدات میں 24.82فیصد کمی ریکارڈ
اسلام آباد (این این آئی)سبزیوں کی برآمدات میں جون 2026کے دوران 24.82 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق جون 2026کے دوران سبزیوں کی برآمدات کی مالیت10.9 ملین ڈالر تک کم ہوگئی جب کہ جون 2025کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 14.5 ملین ڈالرز زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جون 2025کے مقابلے میں جون 2026کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات میں 3.6ملین ڈالر یعنی 24.82فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments