آسٹریلیا کا ورلڈکپ سکواڈ میں پلیئرز کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈکپ 2027 کے لیے سکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ سکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 15 سے بڑھا کر 17کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ورلڈ کپ میں فائنلسٹ ٹیم 5گروپ میچز ، 6 سپر سیون میچز، ایک سیمی فائنل اورایک فائنل کھیلے گی جب کہ ورلڈکپ 2023کے مقابلے میں فائنلسٹ ٹیم 11 کے بجائے 13 میچز کھیلے گی۔آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ 15 کھلاڑیوں میں ایک دو کھلاڑی انجری کے ساتھ چل رہے ہوں تو سلیکشن مشکل ہوجاتی ہے ، ایونٹ اگر دور دراز جگہ پر ہو رہا ہو تو لاجسٹک کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ، ایسی صورتحال میں سکواڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھا دینی چاہیے ۔اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا کہ فیفا کھلاڑیوں کی تعداد کو 26 تک رکھنے کی اجازت دیتی ہے ، فٹ بال میں بھی فیلڈ میں 11 ہی کھلاڑی ہوتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments