سونا1000روپے مزید سستا،ڈالر کی قدرمیں کمی

سونا1000روپے مزید سستا،ڈالر کی قدرمیں کمی

تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 436 ،دس گرام3 لاکھ 65 ہزار 600 کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان برقرار رہا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4040 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 68 روپے کے اضافے سے 6291 روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 277.82 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 277.85 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...