آرگینک شعبے کیلئے اعلی سطح بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ
بلاسود قرضے ،منافع بخش اجناس کی کاشت پر توجہ دی جائے ،نجم مزاری
لاہور (آن لائن) آرگینک خوراک اور مصنوعات پر تحقیق کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے اعلی سطح قومی بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت آرگینک کے شعبے کو فروغ دیا جا سکے ،پاکستان کو روایتی اجناس کی فصلوں کے ساتھ ساتھ زعفران، چیا سیڈ، چائے اور مختلف اقسام کے مصالحہ جات جیسی نئی اور زیادہ منافع بخش اجناس کی کاشت پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آرگینک شعبے کی ترقی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بارہا مطالبات کئے جا چکے ہیں لیکن انہیں زیر غور نہیں لایا جارہا جس کی وجہ سے کسانوں کا اس جانب رجحان نہیں ہے ۔دعویٰ ہے کہ آرگینک خوراک اور مصنوعات کی بین الاقوامی معیار کے مطابق سرٹیفکیشن اور ٹریسبلٹی یقینی بنا کر پاکستان عالمی منڈیوں میں اربوں ڈالر کی برآمدات حاصل کر سکتا ہے۔ نجم مزاری نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل تیزی سے زراعت سے دور ہو رہی ہے جس سے مستقبل میں زرعی شعبہ افرادی قوت کے بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments