اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس نے 4حدیں عبور کرلیں

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس نے 4حدیں عبور کرلیں

انڈیکس 2105.91پوائنٹس کے اضافے سے 178200.02پر بند ہوا 62 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں، کاروبار کے دوران مارکیٹ گرین زون میں رہی

کراچی(کامرس رپورٹر)ایران پر حملے روکنے کے اعلان پر عالمی سطح پر خام تیل قیمت میں یکدم بڑی کمی سے ایشیائی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان بدستور قائم رہا، جس سے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی 1لاکھ 75ہزار، 1لاکھ 76ہزار، 1لاکھ 77ہزار اور 1لاکھ 78ہزار پوائنٹس کی 4حدیں عبور ہوگئیں، دوران ٹریڈنگ تیزی کے سبب 62فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ حصص کی مالیت میں 1کھرب 98 ارب 14کروڑ 69لاکھ 92ہزار 076روپے کا اضافہ ہوگیا، کاروبار کے تمام دورانئے میں مارکیٹ گرین زون میں رہی جس سے ایک موقع پر 2891 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی، نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 2105.91 پوائنٹس کے اضافے سے 178200.02 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 733.48پوائنٹس کے اضافے سے 53213.70 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 1054.09  پوائنٹس کے اضافے سے 107584.98 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 4080.05 پوائنٹس کے اضافے سے 251278.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی 78کروڑ 53 لاکھ 61ہزار 866 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 493 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 305 کمپنیوں کے بھاو میں اضافہ 152 کمپنیوں کے داموں میں کمی اور 36 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...