کاہنہ :مبینہ پولیس مقابلہ،ڈکیتی کے 2ملزم زخمی،گرفتار
4ملزم رکشہ چھین کر فرار ہو رہے تھے ، فائرنگ کے تبادلے میں 2زخمی :پولیس
لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا)کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،ڈکیتی کے 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرارہوگئے ۔پولیس کے مطابق 4 ملزم سرائچ پلی کے قریب گن پوائنٹ پر شہری سے رکشہ چھین کر فرار ہورہے تھے ، اطلاع پر چوکی صوئے آصل پولیس نے علاقے میں سنیپ چیکنگ شروع کر دی،اس دوران 4 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیاتو انہوں نے پولیس پرفائرنگ کر دی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملز م زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہو گئے ۔پولیس نے گرفتار ملزموں کے قبضے سے دو پستول اور شہری سے چھینا گیا رکشہ برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم چوری اور ڈکیتی کے 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، فرار ملزموں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments