مریدکے جی ٹی روڈ:ٹرک کی ٹکر،طالبعلم جاں بحق
کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)مریدکے جی ٹی روڈپرتھانہ سٹی کے قریب نامعلوم تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ متوفی عبدالرحمن طاہر مقامی اکیڈمی کا طالبعلم اور پیپلز پارٹی کے مرحوم ایم پی اے چودھری بشیر احمد گجر کا نواسا تھا۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ عبد الرحمن طاہر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اکیڈمی جا رہا تھا کہ نامعلوم تیزر فتار ٹرک نے اسے روند ڈالا اور فرار ہو گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مددآپ کے تحت عبدالرحمن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا، تاہم جانبر نہ ہوسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments