کامن ویلتھ گیمز اختتام پذیر پاکستان ایک کانسی کے تمغے تک محدود
گلاسکو(سپورٹس ڈیسک)گلاسگو میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز اختتام پذیر ہوگئے۔ان عالمی مقابلوں میں 74 ممالک کے 3 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
جبکہ پاکستان کا 36 رکنی دستہ بھی میدان میں اترا، جس میں 20 کھلاڑی اور 16 کوچز و دیگر انتظامی افراد شامل تھے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے باکسنگ، ایتھلیٹکس، سوئمنگ، جمناسٹکس، جوڈو اور لان بالز سمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لیا، تاہم پاکستان صرف ایک کانسی کا تمغہ حاصل کر سکا، یہ اعزاز باکسر فاطمہ زہرا نے حاصل کیا، جنہوں نے شاندار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے واحد کامیابی حاصل کی۔نیزہ بازی میں ارشد ندیم سے بڑی توقعات وابستہ تھیں، تاہم وہ اس مرتبہ کوئی تمغہ حاصل نہ کر سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments