گوگل نے اپنی ارتھ سروس سے متنازع فیچر واپس لے لیا

گوگل نے اپنی ارتھ سروس سے متنازع فیچر واپس لے لیا

لاہور(نیٹ نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے گوگل ارتھ میں متعارف کرایا گیا نیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) فیچر صرف ایک دن بعد ہی واپس لے لیا۔

کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب صارفین نے ایسے اے آئی سے تیار کردہ تصاویر شیئر کرنا شروع کر دیں جو گوگل کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتی دکھائی دیں۔گوگل ارتھ کے پروڈکٹ منیجر برائن ہورووٹز نے ایک بیان میں کہاکہ لوگ گوگل ارتھ پر دنیا کا قابلِ اعتماد منظر دیکھنے کے لیے بھروسہ کرتے ہیں۔ کمپنی نے دیکھا کہ جغرافیائی ماہرین اس فیچر کو کئی مفید مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے لیکن کچھ صارفین نے ایسی تصاویر شیئر کیں جو کمپنی پالیسیوں کے خلاف معلوم ہوتی ہیں۔ اسی لیے کمپنی مضبوط حفاظتی اقدامات (گارڈ ریلز) نافذ ہونے تک اس فیچر کو عارضی طور پر واپس لے رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...