حقیقت سے قریب تر انسانی روبوٹک سر، لوگ حیران

حقیقت سے قریب تر انسانی روبوٹک سر، لوگ حیران

بیجنگ(نیٹ نیوز) ایک چینی اسٹارٹ اپ نے انسان اور مشین کے درمیان کے فرق کو ختم کرنے کے مقصد سے 2024 میں کولمبیا یونیورسٹی کے انجینئر یوہانگ ہو کی قائم کردہ کمپنی ‘اگہیڈ فارم’ نے اپنا جدید روبوٹک سر ‘اورجن ایم 1’ پیش کیا ہے ۔

یہ روبوٹ انسان کے باریک ترین چہرے کے تاثرات جیسے کہ بھونویں سکیڑنا، ہلکی مسکراہٹ اور آنکھوں کی حرکات کی بالکل درست نقل کر سکتا ہے ۔سلیکون چمڑے کے نیچے ، یہ روبوٹ 25 سے 42 خاموش مائیکرو موٹرز کے ذریعے کام کرتا ہے جو انسانوں کے پٹھوں کی طرح پھیلتے اور سکڑتے ہیں۔روبوٹ کی پُتلیوں میں کیمرے چھپائے گئے ہیں تاکہ وہ ماحول کا جائزہ لے سکے اور چیزوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکے ۔اس میں مائیکرو فون اور اسپیکر بھی نصب کیے گئے ہیں،جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...