رونالڈو اور جارجینا کی دیسی شادی اے آئی تصاویر وائرل
لاہور(نیٹ نیوز)کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی سے متعلق اے آئی سے تیار کردہ دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
اے آئی سے تیار کردہ تصاویر میں رونالڈو اور جارجینا کو ایک روایتی دیسی شادی کی مختلف رسومات میں شریک دکھایا گیا ہے ۔ کہیں رونالڈو دیسی دولہا بنے نظر آتے ہیں تو کہیں جارجینا روایتی دلہن کے روپ میں دکھائی دیتی ہیں۔ان فرضی تصاویر میں شادی کی تقریبات کو بھی دیسی انداز میں پیش کیا گیا ہے ، جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور رونالڈو کے ‘دیسی دولہا’ بننے کے تصور سے محظوظ ہو رہے ہیں،خاص بات یہ ہے کہ تصاویر حقیقی شادی کی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہیں، تاہم ان کی حقیقت سے قریب نظر آنے والی شکل نے انہیں دلچسپ بنا دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments