دوسرا ٹیسٹ:ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز پر آؤٹ
ساجد خان نے 4، عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں
لاہور(سپورٹس دیسک )پاکستان کے خلاف پہلے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پورٹ آف سپین میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہوم ٹیم نے دوسرے دن تک کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے ۔ کپتان روسٹن چیز 70 اور جسٹن گریوز 73 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4، عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments