متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں نے 8شہری لوٹ لئے
مانگامنڈی ،نشتر کالونی،گوالمنڈی اوردیگر علاقوں میں ڈکیتیاں ہوئیں ستوکتلہ سے رکشہ، جوہرٹاؤن ، دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے بادامی باغ میں طلحہ سے 4لاکھ 70 ہزار روپے اور فون، مانگامنڈی میں بشارت سے 4لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں ریاض سے 4لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل ،نصیرآباد میں عبدالوکیل سے 4لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل ، غازی آباد میں مکرم سے 3لاکھ50ہزار روپے اور موبائل ،نصیر آباد میں ظفر سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون ،نشترکالونی میں جمیل سے 20 ہزار روپے ، برکی کے علاقے میں منور سے 15 ہزار روپے لوٹ لئے گئے ۔ ادھر ستوکتلہ میں عارف کا رکشہ ، جوہرٹاؤن میں راحت علی ، باغبانپورہ وقاص اور شیراکوٹ سے انور کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments