ارشد ندیم کی وطن واپسی ، آئندہ مقابلوں میں کم بیک کا عزم
گلاسگو میں شدید سردی کارکردگی پر اثرانداز ہوئی، غلطیوں سے سبق سیکھ لیا:قومی ہیرو قوم کی دعائیں اور حوصلہ افزائی میری سب سے بڑی طاقت ہیں:اولمپک گولڈ میڈلسٹ
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) قومی ہیرو اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم گلاسگو میں ہونے والے ایتھلیٹکس ایونٹ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔میاں چنوں آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ مقابلوں کے دوران شدید سردی کے باعث وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے دوران ان سے چند معمولی غلطیاں بھی ہوئیں، تاہم وہ ان سے سبق سیکھ چکے ہیں اور آئندہ انہیں دہرانے کی کوشش نہیں کریں گے۔
ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیے بہترین کھیل پیش کرے ، لیکن بعض اوقات حالات کارکردگی پر اثر انداز ہو جاتے ہیں۔ارشد ندیم نے قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی کارکردگی سے شائقین مایوس ہوئے ہیں تو وہ آئندہ ایسا موقع نہیں دیں گے ۔ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور آنے والے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ان کے لیے دعا کریں اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں، کیونکہ عوام کی محبت، اعتماد اور دعائیں ہی ان کے لیے سب سے بڑی طاقت ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments