مائیک سمتھ کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا امکان

مائیک سمتھ کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا امکان

جنوبی افریقہ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ملتان سلطانز کے ساتھ بھی کام کرچکے، انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بیٹنگ کوچ کی ذمے داریاں سنبھال سکتے :ذرائع

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )مائیک سمتھ کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے ۔مائیک سمتھ لیول 4 کوچ ہیں، جو جنوبی افریقہ کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق مائیک سمتھ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹنگ کوچ کی ذمے داریاں سنبھال سکتے ہیں، اسد شفیق عبوری بیٹنگ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔پی سی بی نے مئی میں بیٹنگ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دیا تھااور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جون تھی۔واضح رہے کہ پاکستان نے رواں ماہ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...