بھارت:52سال بعد خاندان میں بیٹی کی پیدائش، خوشی کی لہر

بھارت:52سال بعد خاندان میں بیٹی کی پیدائش، خوشی کی لہر

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت میں ایک خاندان کے ہاں 52 سال بعد پہلی بچی کی پیدائش نے گھر بھر میں خوشیوں کا سماں پیدا کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا، بچی کی پیدائش خاندان کے لیے ایک یادگار موقع بن گئی اور طویل انتظار کے بعد ننھی پری کی آمد پر رشتے دار خوشی سے نہال ہو گئے ۔وائرل ویڈیو میں خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے گلے ملتے ، خوشی کے آنسو بہاتے اور نومولود بچی کا والہانہ انداز میں استقبال کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔بچی کی آمد سے پورے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ خاندان کے افراد نے اس لمحے کو بھرپور انداز میں یادگار بنایا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...