یورپ پہنچنے کی کوشش ،مراکشی خاتون فٹبالر سمندر میں ڈوب گئیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک)مراکش کی خاتون فٹبالر فاتن بن عمر العزیزی اسپین کے علاقے سیوٹا پہنچنے کی کوشش کے دوران سمندر میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں موغریب ایتلیٹیکو تطوان کی نمائندگی کرنے والی فاتن بن عمر العزیزی کی اچانک موت نے مراکش، خصوصاً طنجہ کے فٹبال حلقوں کو سوگوار کردیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق فاتن العزیزی خطرناک سمندری راستے کے ذریعے سیوٹا جانے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم سفر کے دوران پیش آنے والے حادثے میں وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ فٹبالر کی وفات کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں، دوستوں اور مراکش کی فٹبال برادری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں محنتی، باصلاحیت اور خوش اخلاق شخصیت قرار دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments