ون لنک:نوتشکیل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

ون لنک:نوتشکیل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کااجلاس، بہترین سہولیات فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا، چیئرمین

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان کے پہلے مکمل ڈیجیٹل لائسنس یافتہ اور نامزد پیمنٹ سسٹم آپریٹر ون لنک نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں نئے بورڈ نے ون لنک میں مضبوط کارپوریٹ گورننس، حکمتِ عملی، قیادت اور ادارہ جاتی استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔ بورڈ نے کمپنی کی ترقی کے اگلے مرحلے کی بنیاد رکھنے اور پاکستان کے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کے منظر نامے میں مسلسل تعاون پر غور و خوض کیا۔ معروف بینکار عاطف باجوہ کو ون لنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے عاطف باجوہ اس وقت بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او بھی ہیں۔ دیگر اراکین میں حبیب بینک کے صدر اور سی ای او ناصر سلیم، فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو یوسف حسین، الائیڈ بینک کے چیف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن مجاہد علی نیشنل بینک کے چیف فنانشل آفیسر عبدالواحد سیٹھی، عسکری بینک کے چیف ڈیجیٹل علی نقوی، گلوبل انڈسٹری جی ایم بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز، سسٹمزعمارہ مسعود اور آزاد ڈائریکٹرز میں وسیلہ گلوبل تانیہ ایدروس شامل ہیں۔ ون لنک کے چیف ایگزیکٹو نجیب اگراوالا بورڈ کے رکن ہیں۔ بورڈ اجلاس کے بعد ون لنک میں ٹاؤن ہال اجلاس منعقد کیا گیا، جس سے خطاب میں چیئرمین عاطف باجوہ نے ون لنک کے مستقبل کے حوالے سے اراکین بورڈ کا مشترکہ نکتہ نظر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ون لنک پاکستان کے قومی ادائیگیوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور مالیاتی نظام کو مزید بہترین سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...