سونا10ہزار روپے مہنگا، ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی
تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 936، دس گرام 3 لاکھ 75 ہزار 459 کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی ۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4155 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8573 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 273 روپے کے اضافے سے 6624 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی پیش قدمی برقرار رہی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.75 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 277.76 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments