اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی اختتام،25ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی اختتام،25ارب خسارہ

346.57پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 181430.02پربند 71کروڑ 60لاکھ حصص کے سودے، کاروباری حجم 9.74فیصد کم رہا

کراچی (بزنس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا شکار رہی جس کے سبب بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی 1لاکھ 81ہزار پوائنٹس کی سطح گرگئی۔مندی کے سبب 53فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 25ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام ، امریکی صدر کے متنازع بیانات اور مہنگائی بڑھنے کے خدشات سے کاروبار کے آغاز سے اختتام تک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں ہی رہی جس سے ایک موقع پر 1156پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی، تاہم وقفے وقفے سے نچلی قیمتوں پر خریداری سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 346.57 پوائنٹس کی کمی سے 181430.02 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 128.56 پوائنٹس کی کمی سے 54263.26پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 139.83 پوائنٹس کی کمی سے 109168.67پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 483.04 پوائنٹس کی کمی سے 255651.73پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 9.74فیصد کم رہا۔گزشتہ روز 71کروڑ 60 لاکھ 38ہزار 560 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 492 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 207 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 260 میں کمی اور 25 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...