سرکاری سکول کی ٹیچر سمیت چار افراد نے خود کشی کر لی

 سرکاری سکول کی ٹیچر سمیت چار افراد نے خود کشی کر لی

گرلز ہائی سکول اوگالی جوہرآباد کی آسیہ خانم نے کنویں میں چھلانگ لگا دی قصور کے حمزہ نے سر میں گولی مار لی، گھریلو ناچاقی پر آصف نے زہر کھا لیا

جوہرآباد،قصور،رحیم یار خان (اے پی پی،نمائندہ دنیا،آن لائن )سرکاری سکول کی ٹیچر سمیت چار افراد نے خود کشی کر لی۔جوہرآباد کی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اوگالی کی استانی نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ 30 سالہ آسیہ خانم زوجہ جلیل احمد، سکنہ انگہ، نے مبینہ طور پر انگہ اور شکر کوٹ کے درمیان واقع کنویں میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں ۔قصور کے تھانہ سرائے مغل کے علاقے گوپیرائے میں 25 سالہ حمزہ ولد علمدار نے مبینہ طور پر ریپیٹر سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی  شروع کر دی۔ خودکشی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

تھانہ چھانگا مانگا کے علاقے محلہ پتی بونگا میں 40 سالہ محمد نعیم ولد صادق نے مبینہ طور پر منشیات نہ ملنے پر اپنے جسم پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ تھانہ صدر قصور کے علاقہ قادر آباد میں 35 سالہ سحر بی بی زوجہ محمد جواد جاں بحق ہوگئی۔ خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لی تھیں، پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ رحیم یارخان امین آباد کی 16 سالہ طالبہ عمیم نے میٹرک کے امتحان میں فیل ہوجانے سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پڑا ہو ا کالا پتھر مشروب میں ملا کر پی لیا،حالت بگڑنے پر اسے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ راجن پور کلاں کے 24 سالہ آصف منیر نے مسلسل گھریلو ناچاقی پرگندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں اورجسم میں زہرپھیلنے کے نتیجہ میں دم توڑگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...