ٹرمپ کے پسندیدہ وائٹ ہاؤس بال روم کی تعمیر بدستور معطل اپیل عدالت کا فیصلہ برقرار

ٹرمپ کے پسندیدہ وائٹ ہاؤس  بال روم کی تعمیر بدستور معطل  اپیل عدالت کا فیصلہ برقرار

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی اپیل عدالت نے جمعہ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ وائٹ ہاؤس بال روم کی تعمیر روکنے سے متعلق ایک نچلی عدالت کے حکم کو برقرار رکھا۔

تاہم ممکنہ طور پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے اس فیصلے پر عملدرآمد دو ہفتوں کیلئے مؤخر کر دیا۔دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے تین رکنی بینچ نے دو کے مقابلے میں ایک کی اکثریت سے نچلی عدالت کے حکم کی توثیق کی۔ اس حکم کے تحت وائٹ ہاؤس کے مقام پر زمین سے اوپر ہونے والی بیشتر تعمیراتی سرگرمیوں کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اپیل عدالت کے فیصلے تک اس پر عمل درآمد معطل رکھا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...