معاہدہ کسی قسم کے ایٹمی مقاصد سے منسلک نہیں :سعودی عرب

معاہدہ کسی قسم کے ایٹمی مقاصد سے منسلک نہیں :سعودی عرب

یہ خطے کے کسی ملک کیلئے دھمکی ہے نہ کسی فوجی محور پرمبنی بلاک بنانے کی کوشش معاہدہ کشیدگی بڑھانے کا عکاس نہیں،تمام تر توجہ پائیدار صلاحیتیں پیدا کرنے پر مرکوز

ریاض (اے ایف پی)سعودی عر ب کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ دستخط شدہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کسی قسم کے "ایٹمی مقاصد" سے منسلک نہیں اور یہ خطے کے کسی بھی ملک کے لیے دھمکی نہیں ہے ۔پبلک ڈپلومیسی کے نائب وزیر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں  کہا: "یہ معاہدہ کسی فوجی محور یا مسلک پر مبنی بلاک قائم کرنے کی کوشش کی عکاسی نہیں کرتا اور نہ ہی اس کا تعلق کسی ایٹمی مقاصد یا ہتھیاروں کی دوڑ سے ہے ، بلکہ اس کی تمام تر توجہ پائیدار صلاحیتیں پیدا کرنے پر مرکوز ہے ۔"انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ "خطے کے کسی بھی ملک کی سکیورٹی کے لئے خطرہ نہیں اور نہ ہی یہ دو ریاستوں کے درمیان کشیدگی کو بڑھانے کی عکاسی کرتا ہے ۔"

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...