امیشا پٹیل اکیلی ہی خوش ،کبھی شادی نہ کرنے کا اعلان
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ کبھی بھی شادی نہیں کروں گی، اکیلی رہ کر بے حد خوش ہوں۔
انہوں ایکس پراپنی ایک پوسٹ میں لکھاکہ ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ایک مداح کے سوال کے جواب میں امیشا نے مختصر مگر دوٹوک انداز میں لکھاکہ کبھی شادی نہیں کروں گی، اکیلی رہ کر بے حد خوش ہوں۔ میرے تقریباً 100 قریبی رشتہ دار اور دوست ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ میں یہ خطرہ مول نہیں لے سکتی کہ ایک شخص آ کر میری اس خوشحال زندگی کو بدل دے ۔ان کاکہناتھاکہ میں نے اپنے کیریئر کیلئے بہت کچھ کھویا اور محبت کیلئے بھی بہت کچھ قربان کیا ہے ، میری ایک سنجید ہ محبت تھی جسے میرے فلموں میں کام کرنا پسندنہیں تھا،اب اگر کوئی شخص ہر صورتحال میں مجھے قبول کرے تووہ شاید میراساتھی بن بھی سکتاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments